بانی پی ٹی آئی نے سیاست چمکانے اور ریلیف لینے کیلئے آئینی اداروں پر حملے کیے ہیں ،بلاول بھٹو
اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کی جنوبی پنجاب کی تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنوبی پنجاب نے ووٹ کی طاقت سے ڈٹ کر جھوٹ کا مقابلہ کیا ہم جمہوریت اور پارلیمنٹ کو فعال کرنا چاہتے ہیں کیا ہارنے والے اپنی ہار ماننے کیلئے تیار ہیں جمہوریت کو آگے لے کر بڑھنا ہے تو عوام کے فیصلے پر اعتماد کرنا پڑے گا بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس وقت سازش اور گالم گلوچ کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں پاکستان کے عوام اس وقت قیدی نمبر آٹھ سو چار کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں یہ لوگ ہارتے ہیں اور اتحادی جماعتیں جیتتی ہیں کل رات پورے پاکستان نے اس شخص کا بیان پڑھا ہے اس شخص نے سیاست چمکانے اور ریلیف لینے کیلئے آئینی اداروں پر حملے کیے ہیں پی ٹی آئی تحقیقات کرے کے یہ واقعی خان کا بیان ہے یا نہیں کل تک تو ہم مثبت سمت میں جارہے تھے اس شخص نے جمہوریت پر حملہ کیا ہے۔اس شخص توہین عدالت کی ہے اور آرمی چیف پر الزامات لگائے ہیں اگر خان نے بیان دیا ہے تو آئین کے تحت نتائج کو بھگتنا پڑے گاخان صاحب اور ان کی جماعت کیلئے مسئلے بنیں گے اگر یہ بیان انہوں نے نہیں دیا تو قائد حزب اختلاف وضاحت دیکیا یہ ٹویٹر اکاوٴنٹ علی امین یا شیر افضل مروت چلا رہا تھایہ مشق عدم اعتماد کے دنوں سے چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ کچھ افراد ادارے میں اور کچھ سیاسی جماعت میں شامل لوگوں نے سازش شروع کی پہلا حملہ عدم اعتماد کو مسترد کرنا تھا۔دوسرا حملہ آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے الیکشن کرانا تھا تیسرا حملہ آرمی چیف کے منصب اور تعیناتی کو متنازع بنانا تھااس وقت کے انٹلیجنس چیف کرپشن کے ثبوت وزیر اعظم کو پیش کیے ثبوتوں پر ایکشن کی بجائے اینٹیلجنس چیف کو ہٹایا گیا۔فارم پینتالیس اور سینتالیس کے پروپیگنڈا پر بھی بہت بڑی کہانی سامنے آنے والی ہے سازش کے تحت الیکشن کو بھی متاثر کرنا تھاجب سازش سامنے آئے گی تو ان کو جواب دینا پڑے گا پی ٹی آئی تحقیقات کرے کہ جب سیاسی استحکام کی طرف جاتے ہیں تو خان صاحب سے ایسے دلایا جاتا ہے جس سے آپ کے مسائل اور ملک کے مسائل میں اضافہ ہے۔
Comments are closed.