مون سون کی بارشوں کا سلسلہ اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا
لاہور(آن لائن) مون سون کی بارشوں کا سلسلہ اختتامی مراحل میں داخل ہوتے ہی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں خشک موسم کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔محکمہ موسمیات لاہور میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔آج کے روز شہر کی شاہراہوں پر معمول سے کم رش دیکھنے میں آرہا ہے، گرمی کے باعث لوگوں کی اکثریت گھروں میں موجود ہیں۔لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کے امکانات ہیں۔
Comments are closed.