مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی تیارکردہ آئینی ترمیم پر حمایت پر مشروط رضامندی ظاہر کر دی

اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی تیارکردہ آئینی ترمیم پر حمایت پر مشروط رضامندی ظاہر کر دی ہے،حکومت بھی ان کی شرائط کو ماننے پر تیار ہوگئی ہے ، اس معاملے میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم کردار اد ا کیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق حکومت اور جے یو ائی کے درمیان آئینی ترمیم پر حمایت کے معاملے پرمولانا فضل الرحمن نے مشروط رضامندی ظاہر کر دی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی شرائط کو حکومت ماننے کو تیار، آئینی ترامیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کا نیا مسودہ تیار کر کے مولانا فضل الرحمن کو بھجوایا جائے گا، مولانا فضل الرحمن ائینی مسودہ پارٹی مجلس شوری میں پیش کرینگے‘مولانا فضل الرحمن نے نئے مسودے پر نیم رضا مندی ظاہر کر دی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن سے حمایت حاصل کرنے میں بلاول بھٹو زردای اور محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا، پیپلز پارٹی نے ہی حکومت کو مولانا کی بعض ترامیم کو ماننے پر بھی آمادہ کیا۔

Comments are closed.