آئینی ترمیم پر حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کر دیئے‘بلاول نے ثالثی کی

اسلام آباد(آن لائن)آئینی ترمیم پر حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کر دیئے ہیں اورحکومت کی نمبرگیم بھی پوری ہوگئی ہے اور اسے پی ٹی آئی ارکان کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بلاول بھٹو زرداری نے ثالث کا کردار ادا کیا۔باخبر ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اسحاق ڈار کیے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئینی ترمیم کا جائزہ لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم پر حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کر دیئے

آئینی ترمیم ایک جامع پیکیج ہے جس میں آئینی عدالت بنائی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کے لئے ججز کی تقرری کا بھی طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے ،آئینی عدالت کے لئے نئے سرے سے ججز ہی تقرری ہو گی۔ ذرائع کے مطابق آئینی عدالت بنانے کا مقصد عام سائلین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بلاول بھٹو زرداری نے ثالث کا کردار ادا کیا۔دو ایوانوں میں آئینی ترمیم آج پیش کئے جانے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی و سینیٹ میں حکومتی ارکان کی تعداد پوری ہوگئی ہے اوراسے پی ٹی ائی اراکین کی ضرورت نہیں۔ منحرف ارکان کے ووٹ سے متعلق بھی ترامیم کی جا رہی ہیں۔آئین کی شق 63 میں بھی ترامیم کئے جانے کا امکان ہے۔

Comments are closed.