مطلوبہ ارکان پورے ہیں،اجتماعی نوعیت کی عدالتی اصلاحات کی جارہی ہیں‘ خواجہ محمد آصف

اسلام آباد(آن لائن)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مطلوبہ ارکان پورے ہیں، اگر اپوزیشن شکست تسلیم کرلے تو اس کے تو پلے کچھ نہیں رہتا،اجتماعی نوعیت کی عدالتی اصلاحات کی جارہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی، مطلوبہ ارکان پورے ہیں، اگر اپوزیشن یہ کہہ دے کہ آج ہمیں شکست ہونی ہے، تو پھر تو ان کیلئے پلے کچھ نہیں رہتا، جس نے دکان پر سودا بیچنا ہوتا ہے وہ تو کہے گا میرا سودا بہترین ہے۔انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹیشن دینے کی کوئی بات نہیں‘جو بھی جوڈیشل ریفارمز آئیں گے، وہ اجتماعی نوعیت کے ہوں گے، انفرادی نہیں۔

Comments are closed.