جو بھی قانون سازی ہوگی وہ قوم کے اجتماعی مفاد میں ہوگی‘عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہا ہے کہ عوام کو تیز ترین انصاف کی فراہمی کے لئے اصلاحات ناگزیر ہیں، جو بھی قانون سازی ہوگی وہ قوم کے اجتماعی مفاد میں ہوگی۔یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو تیز ترین انصاف کی فراہمی کے لئے اصلاحات ناگزیر ہیں، جو بھی قانون سازی ہوگی وہ قوم کے اجتماعی مفاد میں ہوگی، کیسز کو نمٹانے میں کئی کئی دہائیاں لگ جاتی ہیں، عوام کو تیز ترین انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل کمیٹی میں تمام اتحادی جماعتیں موجود ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور اسحاق ڈار صاحب چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کی ہے، قومی نوعیت کے معاملات میں جو بھی ترمیم ہوگی اس کا فائدہ پوری پاکستانی قوم کو ہونا چاہئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کئی مرتبہ کاز لسٹ جاری نہیں ہوتی، نوٹس نہیں دیئے جاتے اور آرڈر جاری ہو جاتے ہیں، اس حوالے سے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے توازن کا نظام ہونا چاہئے، کابینہ کے ممبران موجود ہیں، کچھ دیر بعد کابینہ کا اجلاس ہوگا، نمبر گیم کے حوالے سے ہم پازیٹو ہیں۔

Comments are closed.