نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات ہوئی ہے‘ملاقات میں حمزہ شہبازشریف بھی موجودتھے۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے نواز شریف کا وزیراعظم ہاؤس میں استقبال کیا ‘شہبازشریف نے آئینی اصلاحات کے مجوزہ پیکج بارے نواز شریف کو آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں پر اعتماد میں لیا۔

Comments are closed.