وزیراعظم شہباز شریف نے ووٹ کیلئے اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا مگر انہوں نے ذرائع کے مطابق لاپتا افراد کی بازیابی تک ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا تاہم سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے رابطے پر اخترمینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ منگو الیا۔ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے آئینی ترمیم میں ووٹ دینے کی درخواست کی۔ اختر مینگل نے صادق سنجرانی سے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق بی این پی سربراہ نے لاپتہ افراد سمیت دیگر مطالبات سے بھی صادق سنجرانی کو آگاہ کردیا۔
Comments are closed.