پاکستان کرکٹ کے بہترین مستقبل:کےلئےپی سی بی کا کنیکشن کیمپ اختتام پذیر

اسلام آباد ( ابوبکر بن طلعت ) لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والا پی سی بی کا کنیکشن کیمپ اختتام پذیر ہو گیا جو کہ مختلف سیشنز پر شامل تھا۔ ذرائع کے مطابق کیمپ میں کھلاڑیوں کو اپنے کپتانوں کو ہر صورت میں اسپورٹ کرنے پر زور دیا گیا۔ پی سی بی کنیکشن کیمپ میں اپنے کپتانوں کو اسپورٹ کرنے اورچمتحد ہو کر کھیلنے کا کھلاڑیوں کو پیغام دے دیا گیا پی سی بی دورکنی کمیٹی بنائے گا کھلاڑی اپنے مسائل کمیٹی کو بتائیں گے۔کیمپ میں کپتانوں کو تبدیل نہ کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں نے شعبہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔کنیکشن کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا کہ آپ سب کھلاڑی تینوں فارمیٹ لمبا کھیل سکتے ہیں آپ نے ہی اتحاد قائم کرنا ہے۔بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا کہ کسی کھلاڑی کو ڈراپ ہونے اور کپتانی سے ہٹانے کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔کیمپ میں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آن لائن شرکت کرتے ہوئے اتحاد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔کیمپ دورکنی کمیٹی کا فیصلہ ہوا جس کا منجمنٹ سے تعلق نہیں ہو گا کھلاڑی اپنے مسائل کمیٹی کو بتائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کنیکشن کیمپ میں کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ پر تحفظات کا اظہار کیا، کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ اور انکے درمیان رابطے کا فقدان ہے جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے شعبے کا بھی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے کا فقدان ہے، کیمپ میں کھلاڑیوں کی کوچز سے علیحدہ ملاقات بھی ہوئی جس میں کھلاڑیوں نے اپنا موقف اور مسائل سامنے رکھ دئیے۔کوچز اور آفیشلز نےکھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، کھلاڑیوں نے کوچز سے ورک لوڈ مینجمنٹ اور سلیکشن کی واضع پالیسی پر بھی گفتگو کی، کوچز اور پی سی بی آفیشلز نے ٹیم ورک اور اتحاد کے متعلق کھلاڑیوں کو بریف کیا، کنیکشن کیمپ میں کھلاڑیوں کو کپتان کو بھرپور سپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، کپتان کوئی بھی ہو کسی بھی فارمیٹ کاہو تمام کھلاڑی انہیں سپورٹ کریں اور ٹیم کے سیشن میں شریک کھلاڑیوں نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ جو کھلاڑی انٹینٹ دکھائے انہیں سپورٹ کرنا چاہیے، اس کے ساتھ ساتھ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو بھرپور

سپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ کامیابی اسی صورت میں ممکن ہوگی جب تمام کھلاڑی ایک ٹیم ہو کر کھیلیں گے۔۔!!

 

 

Comments are closed.