راولپنڈی:24 گھنٹوں میں مزید73 ڈینگی کے مریض رپورٹ

راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے حملوں میں شدت آنے سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی اس طرح رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 850 تک پہنچ گئی جن میں سے 4 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ 143 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ضلعی محکمہ صحت نے ڈینگی آوٴٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاوٴن کے علاقوں کو قرار دے دیا محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ابتک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 850 تک پہنچ گئی ہے جبکہ رواں سیزن میں ڈینگی سے 4 مریض زندگی کی بازی ہار گے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 34 مریض پوٹھوہار ٹاوٴن، 10 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے اسی طرح راولپنڈی کنٹونمنٹ 15 اور پوٹھوہار رولر سے 5 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے گوجرخان سے 2، کلرسیداں اور ٹیکسلا کینٹ سے 2/2 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سیزن میں کانگو کے 2 اور ملیریا کے 651مریض سامنے آئے تاہم اب تک منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ادھر ضلعی انتظامیہ کے مطابق رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 3158 ایف آئی آر درج کرائی گئیں 1250 عمارتیں سر بمہر (سیل) کر کے 2385 چالان ٹکٹ جاری کئے گئے اور وارننگ کے باوجود دوبارہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مجموعی طور پر 1 کروڑ 60 لاکھ 6 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

Comments are closed.