ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم دئبی پہنچ گئی
اسلام آباد ( ابوبکر بن طلعت ) دئبی اور شارجہ میں ہونے والے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم دئبی پہنچ گئی۔ کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں ویمن کرکٹ ٹیم دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ سے ہوٹل پہنچی۔ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کل سے شیڈیول کے مطابق پریکٹس شروع کرے گی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔ مین ایونٹ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف اور دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا۔ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔۔!!
Comments are closed.