دہشتگردی کے کالے سائے کافی عرصے سے پاکستان پر ہیں،احسن اقبال

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے کالے سائے کافی عرصے سے پاکستان پر ہیں، دہشتگردی کی وجہ سے 40 اراب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا‘80 ہزار سے ذائد قیمتی جانیں گئیں۔میں خود دہشتگردی کا شکار ہوا۔ دہشتگردی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کا سب سے بڑا چیلنج مس انفارمیشن ہے‘مس انفارمیشن کی وجہ سے سوسائٹی میں افراتفری بڑھ رہی ہے‘نوجوانوں کو غلط معلومات کے دے کر ورغلایا جارہا‘1400 سال قبل قرآن میں بتایا گیا کوئی خبر آئے تو اس کی تصدیق کرو‘انتہاء پسندی میں اضافہ ہوگا تا دہشتگردی میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں

،آپریشن ضرب عزب کے بعد دہشتگردی کی لپیٹ میں آے 90 فیصد علاقہ حکومت کے کنٹرول میں آگیا‘نیشنل ایکشن پلان 2015 میں بنایا گیا‘نیشنل ایکشن پلان کے تحت نفرت انگیز تقریر کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی‘نیشنل ایکشن پلان کے باعث دہشتگردی میں 30 فیصد تک کمی ہوئی۔احسن اقبال نے کہا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی‘ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے بھی خود کو نکالا گیا‘2018 میں جو صورتحال تھی وہ قائم نہ رہ سکی۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب ہم آے تو کوئی ایسا دن نہیں تھا جب خود کش دھماکے ہوتے تھے‘معاشی حب کہلانے والا کراچی میں کوئی ایسا گھر نہیں تھا جس کا کوئی بندہ قتل نہ ہوا ہو‘2018 تک دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومت کی غیر سنجیدگی اور پالیسیوں کے عدم تسلسل کی وجہ سے حالات تبدیل ہوئے‘حالیہ رپورٹ کے مطابق 80 فیصد دہشتگرد تنظیم سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سہرا لے رہے‘نوجوانوں کو پیغام دوں گا اپنے قیمتی وقت کا خیال رکھیں۔

Comments are closed.