خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں پر سینیٹ انتخابات ‘ریٹرننگ افسر بدل دیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)خیبرپختونخواہ کی 11 نشستوں پر سینیٹ انتخابات کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسر تبدیل کردیا‘صوبائی الیکشن کمشنر کے پی کے سعید گل کوسینیٹ انتخابات کیلئے آر او مقررکیا گیا ہے اورالیکشن کمیشن نے آر او کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخواہ کی تبدیلی کی وجہ سے آر او کو تبدیل کیا گیا‘الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کرائیگا‘کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر آئے ممبران کے حلف نہ اٹھانے کیوجہ سے سینیٹ الیکشن رکے تھے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن جلد کے پی میں سینیٹ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریگا۔

Comments are closed.