وزیراعظم کی عالمی رہنماوٴں سے ملاقاتوں کے دور رس نتائج سامنے آئینگے: عطا تارڑ

نیویارک(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے ڈیفالٹ کی باتیں ہورہی تھیں، آج شرح سود میں کمی ہونے سے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد معیشت ٹھیک ہونا شروع ہوئی، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھی ریکارڈ ترسیلات زر ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان کی خارجہ پالیسی بھی بہتر ہورہی ہے، ڈالر کی سمگلنگ روکنے سے روپیہ مستحکم ہوا، مہنگائی کا سنگل ڈیجٹ پرآنا خوش آئند ہے، بلوم برگ نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماوٴں کے ساتھ ملاقاتوں کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

Comments are closed.