انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز نے پاکستان کیلیے 7ارب ڈالر کے بیل آوٴٹ پیکیج کی منظوری دے دی

واشنگٹن (آن لائن )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز نے پاکستان کیلیے 7ارب ڈالر کے بیل آوٴٹ پیکیج کی منظوری دے دی۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (ائی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالر کے بیل آوٴٹ پیکیج کی منظوری دے دی۔واشنگٹن میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ منظوری کی صورت میں پاکستان کو 7 ارب ڈالرز قرض کی پہلی قسط ایک ارب یا ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں۔ معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

Comments are closed.