شاہ رخ خان کی فلم میں ہوں نا کا سیکوئل بنانے کا وقت آگیا ہے: سْشمیتا سین
ممبئی (آن لائن) انڈین اداکارہ سْشمیتا سین نے 19 برس قبل ریلیز ہونے والی فلم میں ہوں نا کے سیکوئل بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سْشمیتا سین کا کہنا تھا کہ ’میں ضروری سمجھتی ہوں کہ وقت آگیا ہے کہ میں ہوں نا2 بنائی جائے۔ ہمیں اس فلم کا سیکوئل بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر چکے ہیں۔ ہم فرح خان کے پاس گئے، پہلے شاہ رخ گئے اور پھر میں۔ میں کہوں گی کہ ہمیں پھر فرح خان کے پاس یہ درخواست لے کر جانا چاہیے۔
Comments are closed.