اسلام آباد(آن لائن)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں 580 ارب روپے کی چوری اور اربوں روپے کے لاسز کاانکشاف ہوا ہے اور چیلنجز سے نمٹنے اور لائن لاسز میں کمی کیلئے موثر اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ڈسکوز میں ہیومن ریسورس مسائل پر دوسرا اجلاس ہوا،اجلاس میں بہتری اور کارکردگی کیلئے شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں لائن لاسز کو کم کرنے اور ڈسکوز کو درپیش چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے اور موثر عوامی خدمات فراہم کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ڈسکوز میں ملازمین کی کمی اور دیگر مسائل پر حکومت متحرک ہوگئی ہے جس پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت تقسیم کار کمپنیوں کے مسائل پر دوسرا اجلاس ہوا ۔کمیٹی نے ڈسکوز کی استعداد کار بڑھانے والے علاقوں کی نشان دہی کی ۔کمیٹی نے لائن لاسزز کو کم کرنے پر زور دیا ۔کمیٹی نے ڈسکوز کے کمزور علاقوں کی نشان دہی کی جس میں بہتری کی ضرورت ہے۔کمیٹی نے عوام کو بروقت اور موثر سروس دینے پر زور دیا۔
Comments are closed.