وزیراعظم شہبازشریف نیویارک سے لندن پہنچ گئے

لندن(آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نیویارک سے لندن پہنچ گئے ۔وزیراعظم تین سے چار دن لندن میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کرینگے ۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب کے فوری بعد لندن روانہ ہوگئے ۔شہبازشریف کی اچانک روانگی کی وجہ سے کئی طے شدہ مصروفیات منسوخ کرنا پڑیں ۔ذرائع کے مطاق وزیراعظم نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دینا تھے اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کرنا تھا۔

Comments are closed.