اکھنڈ بھارت کا بیانہ پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے جاسکتا ہے‘مشعال ملک

اسلام آباد (آن لائن)حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے جنرل اسمبلی خطاب کا خیر مقدم کرتے ہیں‘وزیراعظم نے کشمیر کے حالات کو دنیا کے سامنے پیش کیا‘اکھنڈ بھارت کا بیانہ پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے جاسکتا ہے‘دنیا کے اگر مسلہ کشمیر پر توجہ نہ دی تو یہ کشمیریوں کیساتھ بہت بڑی نانصافی ہو گی۔ شہباز شریف کء یواین اسمبلی اجلاس خطاب پر ردعمل میں مشعال ملک نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے جنرل اسمبلی خطاب کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کشمیر کے حالات کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارت کی کشمیر میں دہشتگردی کو ایکسپوز کیا ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ظلم و بربریت،دس لاکھ فوج کی واپسی اور کالے قوانین کو ختم کیا جائے ‘جب تک اسلحہ اور غیر قانونی فوج کشی کا خاتمہ نہیں ہوتاوہاں امن و سکون نہیں آسکتا۔مشعال ملک نے کہا کہ پانچ اگست کے غیر قانونی اقدامات کی واپسی نہیں ہوتی۔تب تک حالات ٹھیک ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعظم پاکستان نے دنیا کے بلکل درست موقف پیش کیا ہے۔

مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ عالمی برداری کو مسلہ کشمیر پر نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے۔وہ عالمی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ہندوستان اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ریاستی دہشتگردی کررہا ہے‘مقبوضہ کشمیر میں ایک فاشسٹ حکومت ہے تو کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔اکھنڈ بھارت کا بیانہ پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے جاسکتا ہے۔دنیا کے اگر مسلہ کشمیر پر توجہ نہ دی تو یہ کشمیریوں کیساتھ بہت بڑی نانصافی ہو گی۔مسلہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ ہے جس سے پورا خطہ متاثر ہو سکتا ہے۔

Comments are closed.