بلوچستان کابینہ میں معاملات خراب ‘نئے کھلاڑی لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) بلوچستان کابینہ میں معاملات خراب ہونے لگے ہیں اور ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے کابینہ میں نئے کھلاڑی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی بلوچستان کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 30 ستمبر کو بلوچستان کا دورہ کریں گے، وہ دورہ بلوچستان کے دوران اہم فیصلے کریں گے۔چئیرمین پیپلز پارٹی بلوچستان کابینہ میں تبدیلیوں سے متعلق مشاورت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ میں تین سے چار نئے وزراء تعینات کئے جانے کا امکان ہے جبکہ پارٹی کے ارکان بلوچستان اسمبلی و سینئیر رہنماؤں نے لابنگ تیز کر دی۔ ہے ۔چیئرمین پی پی وکلاء بار سے بھی خطاب کریں گے

Comments are closed.