حکومتی جبر اور فسطائیت کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور ملک میں حقیقی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے‘ شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومتی جبر اور فسطائیت کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور ملک میں حقیقی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے‘ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور اس کے قافلے کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ قابل مذمت ہے‘ کسی بھی صوبے کے عوام کا دوسرے صوبے میں جانا ان کا آئینی اور قانونی حق ہے‘ ہم ملک دشمن نہیں ہیں ہمارے خلاف فسطائی ریاست نے راولپنڈی میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے‘عوام نے طاقت کی مناپلی اسٹیبلشمنٹ کو نہیں دی ہے ہماری حقیقی آزادی کی تحریک بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں مضبوط ہورہی ہے۔پیر کو خیبر پختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ راولپنڈی لیاقت باغ احتجاج کے موقع پر خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور ان کے ساتھ آنے والے ورکرز کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ‘ راولپنڈی کے عوام اور صحافیوں کے ساتھ بھی بد سلوکی کی گئی ‘آئین کے تحت احتجاج کرنا ہمارا حق ہے اسی طرح ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں جانا ہمارا حق ہے ‘ پچھلے کچھ عرصے میں اسٹیبلشمنٹ کی قیادت نے بد ترین آئین کی خلاف ورزی کی ہے ہمیں جلسوں کے لیے این او سی نہیں دیا جاتا ہے اور آئین کی دھجیاں بکھیری جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گھروں سے اٹھایا جاتا ہے اور 9 مئی کا بار بار نام لیا جاتا ہے جبکہ ہم بار بار کہتے ہیں 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور اس معاملے کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ دُودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم ملک دشمن نہیں ہیں ہمارے خلاف فسطائی ریاست نے راولپنڈی میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے انہوں نے کہا کہ آنسو گیس شیل سے 2 ہزار لوگ زخمی ہوئے جبکہ سٹنڈ گرنیڈ اور ربڑ بلٹس سے 500 لوگ زخمی ہوئے جن میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور دو کو مردان میڈیکل کمپلیکس شفٹ کیا گیا جبکہ 2 لیڈی ریڈنگ ہسپتال کیے گئے انہوں نے کہا کہ ایک ورکرز کی انتہائی سیریس صورتحال ہے انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 100 افراد کو اٹھایا گیا اور ان کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا جبکہ 500 سے 600 افراد ہے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی انہوں نے کہا کہ شرمناک بات یہ ہے کہ 80 سالہ بزرگ خاتون کو اٹھایا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اس بزرگ عورت نے ریاست کا کیا نقصان کر لینا تھا انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور ان کی 2 خواتین ساتھی بہت نازک بنتی ہیں آج انہیں 80 سالہ بزرگ خاتون نہیں نظر آتیں یہ سب پاکستان میں کب سے ہونے لگ گیا ہے یہ انڈیا میں تو ہوتا تھا، پاکستان میں کیوں ہورہا ہے یہ بالکل بے شرم ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ دو اکتوبر کا احتجاج بھی ہم کریں گے یہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے لیکن ہم پچھلے دو سالوں سے دیکھ رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کی قیادت میں کس طرح این او سی دے کر راستے بند کر دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے طاقت کی مناپلی اسٹیبلشمنٹ کو نہیں دی ہے ہماری حقیقی آزادی کی تحریک بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں مضبوط ہورہی ہے

۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ انہوں نے ہمارے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیاان کے ہمراہ ہزاروں لوگ تھے گولیوں کے ساتھ سٹنڈ گرنیڈ کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کھڑے ہوکر نہتے لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں انہوں نے کہا کہ آپ جو مرضی کرلیں یہ تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ظرف دیکھ لیں کہ انہیں نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو ریسکیو کیا جس نے 80 سالہ بوڑھی ماں کا ریمانڈ دیا اس کر شرم آنی چاہیے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹاوٹس نے نظام تباہ کردیا ہے کیا بزرگ خاتون نے مریم نواز کی حکومت گرا دینی تھی انہوں نے کہا کہ آج عدلیہ پر بھاری زمہ داری ہے کیا پاکستان کسی فرد واحد کی جاگیر ہے جو لوگوں کے ساتھ ا یسا سلوک کیا جارہا ہے جیسے اسرائیلی فلسطینوں کے ساتھ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کس چیز کو دبانا چاہتے ہیں یہ پاکستان تحریک انصاف کو نہیں روک سکتی ہے….. اعجاز خان

Comments are closed.