اگست 2019 کو بھارت نے زمینی حملہ نہیں بلکہ صدارتی آرڈرکے ذریعے اپنی ہی سر زمین پر کشمیریوں کو پناہ گزین بنا دیا، مشعال ملک
اسلام آباد (آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اگست 2019 کو بھارت نے کوئی زمینی حملہ نہیں کیا بلکہ صدارتی آرڈر پاس کیا۔ اور ایک فیصلہ سے 370 کے آرٹیکل کو ختم کر دیا۔ اپنی ہی سر زمین پر کشمیریوں کو پناہ گزین بنا دیا گیا۔ بھارت نے گھوسٹ انتخابات سے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی‘10 سال ہو گئے میں یسین ملک سے نہیں ملی۔ یہ تو سراسر قانون کی خلاف ورزی ہے کہ فیملی کو ملنے نہ دیا جائے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مضحکہ خیز انتخابات کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 15 اگست 2019 کو بھارت نے کوئی زمینی حملہ نہیں کیا بلکہ صدارتی آرڈر پاس کیا۔ اور ایک فیصلہ سے 370 کے آرٹیکل کو ختم کر دیا۔ اپنی ہی سر زمین پر کشمیریوں کو پناہ گزین بنا دیا گیا۔ 50 لاکھ بھارتیوں کو ڈومیسائل دئے گئے۔ انہوں نے کہا الیکشن کے اندر بھارت دنیا کو دکھا رہا ہے کہ بہت بڑا ووٹر ٹرن اوور ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام گھوسٹ ووٹر ہیں۔
کشمیری زمین کو بھارتی زمین کا حصہ بنایا گیا۔ ہندووٴں کو زمین دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی فوج عرصہ دراز سے کشمیر میں دہشت گردی کر رہی ہے ۔ یسین ملک کے وکیل کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں۔ فیملی سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ 10 سال ہو گئے میں یسین ملک سے نہیں ملی۔ یہ تو سراسر قانون کی خلاف ورزی ہے کہ فیملی کو ملنے نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 15 ڈپلومیٹس کو بھارت وہاں لے کر آیا اور پولنگ بوتھ دکھائے گئے۔ بھارت کہتا ہے کہ دنیا مان چکی ہے کہ کشمیر پر امن علاقہ ہے۔ حالانکہ کسی ملک نے اس بات پر کوئی بات نہیں کی نا کسی ملک نے اس بات کو تسلیم کیا ہے۔ سری نگر میں 3 ہزار فوجی اور 5 ہزار کمانڈوز بھیج دئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا 15 ممالک کے علاوہ بھی میں نے 85 ممالک کو ایک خط لکھاہے اور اس بارے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا میں نے ٹویٹر پر بھی ان ممالک کو ٹیگ کیا ہے۔ ان الیکشن کا کشمیریوں سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 500 مساجد گرانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ بھارت کا فاشسٹ چہرہ ہے۔ جے شنکر نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی جی ڈی پی ہے جو دہشت گردی ہے جو بڑھتا جا رہا ہے۔ میں پوچھتی ہوں کشمیر میں جو دہشت گردی ہو رہی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی وہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹس بھی بھارتی حکومت کی جانب سے مس گائیڈ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.