الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کمیشن کیس 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی

اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 22اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ،پی ٹی آئی کے چیرمین بیرسٹر گوہر علی نے ریکارڈ ایف آئی اے کی تحویل میں ہونے پر التوا کی استدعا کی تھی۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ سندھ نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی اس موقع پر پی ٹی آئی کے چیرمین بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ ہمارا تمام ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس ہے جس میں درخواست گزار نوید انجم کے کاغذات کیوں مسترد کئے گئے اس حوالے سے تمام ریکارڈ موجود ہے مگر ایف آئی اے کے پاس ہے ڈیجیٹل ریکارڈ بھی موجود ہے ایف آئی سے ریکارڈ ملنے کے لئے درخواست دے دی ہے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ ہمارا سارا ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس ہے اور یہ ریکارڈ پی ٹی آئی کے سنٹرل آفس سے لیکر گئے ہیں ہم نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی تھی کہ ایف آئی اے کو ریکارڈ واپس کرنے کی ہدایت کی جائے تاہم الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ اس حوالے سے دیگر عدالتوں سے رجوع کریں اور ہم نے ریکارڈ کی حوالگی کیلئے عدالتوں سے بھی رجوع کیا ہے امید ہے کہ اگلی پیشی سے قبل ہی ریکارڈ واپس مل جائے گااور ہم پیش کردیں گے جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22اکتوبر تک ملتوی کردی بعدازاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کیلئے مقرر تھا ہم نے الیکشن کمیشن نے جو ہدایات دی تھیں اس کے مطابق انتخابات کروائے تھے اور انتخابات کا ریکارڈ ڈیجیٹل فارم میں ہمارے پاس موجود ہیں تاہم ایف آئی اے ہمارے مرکزی دفتر سے سارا ریکارڈ لے گئی انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت دے عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس کیا ہوا ہے امید ہے ہمیں یہ ریکارڈ مل جائے گا اور پھر پیش کریں گیاگر ریکارڈ مل گیا تو 22 اکتوبر کو امید ہے فیصلہ ہو جائے گا۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.