پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت جعلی ہے جسے کوئی بھی تسلیم نہیں کرتا ،اکبر ایس بابر
اسلام آباد(آن لائن ) پی ٹی آئی کے سابق منحرف بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت جعلی ہے جسے کوئی بھی تسلیم نہیں کرتا ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں انتشار کی سیاست کو ختم کرنے کیلئے اداروں کو اقدامات اٹھانے چاہیے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے بانی اراکین نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے ہمیں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا موقع دیا جائے۔بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہ بدقسمتی سے ملک میں انتشار کی سیاست ہورہی ہے جس کی بنیاد بانی پی ٹی آئی نے رکھی ہے انہوں نے کہاکہ انتشار کی سیاست سے بنیادی آئینی حقوق پر قدغنیں لگتی ہے اور یہ پاکستان گذشتہ 10سال سے بھگت رہا ہے
انہوں نے کہاکہ اسی انتشار کی سیاست کی وجہ سے پی ٹی آئی جس کی حکومت وفاقی سمیت آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک کے تین صوبوں میں تھی مگر اب صرف خیبر پختونخوا تک محدود رہ گئے ہیں کیونکہ انتشار کی سیاست زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی ہے انہوں نے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن جمہوریت کی بنیاد ہے جب تک شفاف قیادت سامنے نہیں آئے گی اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی میں کارکنوں کو ان کا حق ملنا چاہیے بدقسمتی سے سیاسی جماعتوں میں بادشاہتیں ہیں اور یہ اقتدار تک جانے کیلئے ایک سیڑھی ہے انہوں نے کہاکہ حالیہ دنو ں میں پی ٹی آئی کے خودساختہ چیرمین کے بارے میں میڈیا میں جو رپورٹس آئی ہیں کہ بانی چیرمین ان سے نالاں ہیں اندازہ لگائیں اگر یہ منتخب ہوتا تو کیا اس کو اس طرح ہٹانے کی بات ہوسکتی ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی میں مکمل بادشاہت ہے ہم نے اس کو جمہوری پارٹی بنانا ہے اور یہی وہ جنگ ہے جو ہم لڑ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں پارلیمانی سیاست ہے وہاں پر متخب وزیر اعظم انٹرا پارٹی الیکشن نہیں جیت سکے ہیں یہ ہوتی ہے جمہوریت انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاست میں کوئی مذہب اور کوئی جمہوریت بیچتا ہے جبکہ حیقیقت میں یہ اقتدار کی جنگ ہے اور اس میں پاکستان کو نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے سامنے رپورٹس رکھی ہیں اس میں پارٹی کے بانی رہنماؤن سمیت سرکردہ عہدیدار شریک ہوئے اس میں دستخط شدہ قرارداد الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے اور اس میں استدعا کی ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر جو ڈھونگ رچایا جارہا ہے اب ہمیں موقع دیا جائے کہ ہم انٹرا پارٹی انتخابات کرائیں اور اب یہ ہم 22اکتوبر کو پیش کریں گے
انہوں نے کہاکہ تمام فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے اور اپنا مطالبہ بھی جمع کرایا ہے انہوں نے کہاکہ 3مارچ کو الیکشن کے نام پر جو ڈھونگ رچایا گیا انہوں نے کہاکہ یہ پارٹی ہماری ہے اور ہم نے ایک بڑے مقصد کیلئے بنائی ہے تاکہ ایک صاف ستھری قیادت کو سامنے لاکر ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی لاسکیں اور ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہاکہ ہم نے اس سے پہلے بھی یہ استدعا کی تھی کہ ہمارے ساتھ بات چیت کی جائے انہوں نے کہاکہ نے پی ٹی آئی کو ایک مختلف جماعت بنایا تھا اور ہم اخری حد تک کھڑے رہیں گے انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی اجازت نہ دی گئی تو ہم قانون کے مطابق اپنا راستہ اپنائیں گے۔
Comments are closed.