ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اے ڈی بی کی خیبرپختونخواہ میں سڑکوں کی بحالی کے لیے خطیر رقم کی منظوری

راولپنڈی (آن لائن)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اے ڈی بی کی خیبرپختونخواہ ہمیں سڑکوں کی بحالی کے لیے خطیر رقم کی منظوری، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اس رقم کے ذریعے خیبرپختونخواہ رورل روڈز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ صوبے میں تقریباً 900 کلومیٹرسیلاب سے متاثرہ دیہی سڑکوں کو اپ گریڈ کرے گا۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ایشین ڈویلپمینٹ بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 320 ملین ڈالر کی رقم کی منظوری دے دی ہے، خیبرپختونخواہ میں سڑکوں کی بحالی سے دیہی علاقوں میں محفوظ اور بلا تعطل رابطہ بحال ہو سکے گا، اس منصوبے میں موسمیاتی اثرات سے محفوظ ڈیزائن اورپائیدارسڑکوں کی تعمیر کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے،

یہ منصوبہ حکومت کو طویل مدتی پائیدارحل کی تیاری میں مدد کرنے کے لیے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرے گا جس سے صوبے کے روڈ نیٹ ورک کی پائیداری میں اضافہ ہوگا، یہ اہم منصوبہ وقت کی بچت سمیت نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرے گا اور خیبر پختونخواہ کے لاکھوں باشندوں کے لیے اقتصادی مواقع تک رسائی میں اہم کردار کا حامل ہوگا،اس کے علاوہ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑکوں کی نشاندہی کر کے ان کی پائیدار تعمیر کا آغاز بھی کیا جائے گا ، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پائیدارانفراسٹرکچر کی تعمیر پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک اہم جز ہے۔

Comments are closed.