معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، محمد اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری معشیت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ حکومت کی کاوشوں سے مہنگائی میں کمی آئی ہے ۔ ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافہ کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔ انہوں نے کہا ہماری معشیت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ حکومت کی کاوشوں سے مہنگائی میں کمی آئی ہے ۔ مہنگائی کی شرح بھی مسلسل کم ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا حکم ہے کہ حکومت صرف پالیسی ورک فریم دے گی ۔ بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے ۔ انہوں نے کہا ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافہ کرنا ہے ۔ پا ئیدار معاشی استحکام کے لئے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی ۔ انہوں نے کہا ٹیکس نان فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔

Comments are closed.