بانی پی ٹی آئی کے تانے بانے اسرائیل سے ملتے ہیں، شرجیل میمن

کراچی (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے تانے بانے اسرائیل سے ملتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کو فنڈنگ اور انکے حق میں اسرائیلی جرائد کے مضامین سوالیہ نشان ہے ۔ مجوزہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے لئے مشاورت جاری ہے ۔ پریس کا نفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت شامل ہے ۔ آئینی عدالت کا قیام انتہائی ضروری ہے ۔ مجوزہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، آئین سازی کا اختیار پارلیمنٹ کو حاصل ہے ۔۔ انہوں نے کہا چاہتے ہیں کہ نظام ٹھیک ہو تاکہ آئندہ عدالتیں سیاست کا شکار نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی پر آرٹیکل سکس کا مقدمہ نہیں بنتا تھا اسے ہرطریقے سے غیر قانونی ریلیف دیا گیا ۔ اسرائیل پی ٹی آئی کو فنڈنگ کیوں کر رہا ہے ۔ عمران خان پر اس بارے میں کوئی مقدمہ کیوں نہیں چلایا گیا ۔ ایک شخص کو فیورٹ سمجھ کر ریلیف فیکٹری کھول دیا گیا ۔ انہوں نے کہا ہم آئین سے جمہوری حکومت کے خاتمے کی شقیں ختم کریں گے ۔

افتخار چو ہدری ، ثاقب نثار اور عمر عطا بندیال سے قانون کی دھجیاں اڑانے کا حساب لیا جانا چاہیے ۔ ان مخصوص ججز نے ذاتی خواہشات پر قانون کو تباہ کرنے کی کوشش کی ۔ بیس بیس سال لوگ جیل میں رہے پھر فیصلہ آیا بے گناہ ہے ۔ ریکوڈک کے فیصلوں سے ملک کو اربوں کا نقصان ہوا ۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کی پوری سیاست مخالفت پر مبنی رہی ۔ سیاست سے کوئی لینا دینا نہ رکھنے والے حکیم سعید اور ڈاکٹڑ اسرار کی پیشنگوئیاں درست ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں مہم کے تانے بانے اسرائیل سے ملتے ہیں ۔ جس کا واضع ثبوت اسرائیلی جرائد میں بانی ٹی آئی کے حق میں چھپنے والے حالیہ آرٹیکلز ہیں ۔

Comments are closed.