توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی ایک بار پھر 5 اکتوبر تک مؤخر
راولپنڈی (آن لائن) سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ سے بلغاری کمپنی کے بیش قیمت زیورات کے حصول سے متعلق نئے کیس میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کاروائی ایک بار پھر 5 اکتوبر تک مؤخر کر دی ہے عدالت نے یہ کارروائی سابق چیئرمین کی اپنے وکلا سے مشاورت کی اجازت کی استدعا پر مؤخر کی ہے سماعت کے دوران دونوں ملزمان اور ان کے وکلا کے علاوہ ایف آئی اے کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے اس موقع پر سابق چیئرمین نے عدالت کو بتایا کہ مجھے وکلا سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی لہٰذا کیس کے لئے وکلا سے مشاورت کا وقت دیا جائے کیونکہ میں مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کونسا وکیل اس کیس میں پیش ہوگا ابھی تک مشاورت نہ ہوسکنے کی وجہ سے اس کیس میں وکالت نامے جمع نہیں ہو سکے عدالت نے استدعا منظور کر لی اور وکلا سے مشاورت کے لئے 5 اکتوبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی آئندہ تاریخ پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی یاد رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے رواں سال 13 جولائی کو دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
Comments are closed.