چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر مینڈیٹ چوروں کو تحفظ دے رہے ہیں‘علیمہ خان
راولپنڈی (آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر مینڈیٹ چوروں کو تحفظ دے رہے ہیں۔پنڈی کے بعد اب چار اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج ہوگا۔بانی پی ٹی آئی عوام کی آزادی کیلئے جیل میں ہے۔ہمیں دس دفعہ بھی آنا پڑے احتجاج میں ہم آئینگے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر مینڈیٹ چوروں کو تحفظ دے رہے ہیں۔احتجاج پرامن ہوگا اور یہ ہمارا آئینی حق ہے۔تھوڑے دن پہلے مزاق میں ایک بات کہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا حالات یہ ہیں میرے کپڑے پسینے سے گل گئے تھے۔ہمیں بہت تکلیف ہوئی یہ وہ شخص ہے جب ہم جاتے ہیں وہ مسکراتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی جس سیل میں جن حالات میں ہیں صرف پندرہ منٹ باہر آنے کیلئے دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی خاطر جیل میں بیٹھے ہیں۔یاد رکھیں بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے گرمی سردی برداشت کررہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی عوام کی آزادی کیلئے جیل میں ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں دس دفعہ بھی آنا پڑے احتجاج میں ہم آئینگے۔یہ اتنے بڑے لیڈر کے ساتھ جو کررہے ہیں ہمارے ساتھ کیا کرینگے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جب تک عدلیہ اور جمہوریت آزاد نہیں ہوتی احتجاج جاری رہینگے۔
Comments are closed.