حکومت پنجاب نے لاہورمیں 6 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 6 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 3 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک لاہور میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Comments are closed.