صوبے میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ،ایک روز میں152کیسز رپورٹ
لاہور (آن لائن) صوبے میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کے مزید152 کیسز رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی سے 133، لاہور سے 4، گوجرانوالہ اور اٹک سے 3،3،چکوال سے2ڈینگی ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، مظفرگڑھ، ڈی جی خان اور لیہ سے ایک ،ایک کیس رپورٹ ہوئے ۔ترجمان کے مطابق ایک ہفتہ میں 746 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 2117 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
Comments are closed.