حافظ نعیم الرحمان کا شاہد خاقان اور محمودخان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ
لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دونوں سیاسی رہنماؤں سے ملکی سیاسی صورتحال اور مشرقِ وسطی کے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق حافظ نعیم الرحمان اور شاہد خاقان عباسی کے مابین ملاقات بھی طے پا گئی ۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان نے محمود خان اچکزئی سے رابطے میں مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے بات چیت کی، محمود اچکزئی نے فلسطین کے حوالے سے جماعت اسلامی کے موقف کو سراہا، حافظ نعیم الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو 7 اکتوبر کے غزہ مارچ میں شریک ہونے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ ہے، مشترکات پر جماعت اسلامی ساتھ چلنے کیلئے تیار ہے۔
Comments are closed.