عادل بازئی اور چوہدری الیاس کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن) بجٹ سیشن میں پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ نہ ڈالنے کے معاملہ پرعادل بازئی اور چوہدری الیاس کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا آغاز کردیاگیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگ اور ق لیگ کے بھجوائے گئے ریفرنسز پر مشاورت شروع کر دی ، ذرائع کے مطابق اسپیکر آفس نے دونوں ارکان کی نااہلی کے ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے عادل بازئی، ق لیگ کی جانب سے چوہدری الیاس کے خلاف ریفرنسز اسپیکر کو بھجوائے گئے تھے ۔اسپیکر آفس کی جانب سے ریفرنسز جلد الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے جائیں گے۔
Comments are closed.