قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سوات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

سوات(آن لائن)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع سوات کے علاقے چارباغ میں 4اور 5 اکتوبر کی درمیانی رات انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاء اللہ عرف مہران سمیت دو خوارجی مارے گئے جبکہ ایک خوارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی سرغنہ عطاء اللہ عرف مہران علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا ، جس میں 22 ستمبر کو سوات میں غیر ملکی معززین کے قافلے کو لے جانے والی پولیس گاڑی پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ کرنے کا واقعہ بھی شامل ہے ، علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا ، ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں

Comments are closed.