جڑواں شہروں میں دوسرے روز بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر
راولپنڈی(آن لائن)جڑواں شہروں میں دوسرے روز بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر، جڑواں شہروں کو ملانے والے تمام راستے دوسرے روز بھی بند ، موبائل فون سروس ، میٹرو بس سروس بھی معطل ۔راستوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں کے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا راولپنڈی مری روڈ کی طرف آنے والے تمام راستے گلیاں بند ،طلباء ،ملازمین اور ہسپتالوں میں جانے والے مریض رل گئے مری روڈ مریڈ چوک لیاقت باغ سے فیض آباد تک ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند ہیں ۔پنجاب پولیس کی نفری جگہ جگہ پر تعینات کردی گئی ہے جبکہ دفعہ 144نافذ کرکے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔راستوں کی بندش کے باعث مری روڈ پر کاروباری مراکز بھی بند ہونے کے باعث تاجر برادری شدید پریشانی کا شکار ہوگئی راستوں کی بندش سے مریضوں کا ہسپتالوں تک پہنچنا مشکل ہوگیا۔
Comments are closed.