ضلعی انتظامیہ نے فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری جاری کر دیا
ضلعی انتظامیہ نے فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری جاری کر دیا۔ مراسلہ کے مطابق صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کے ساتھ ملکر کارروائی کرے گا۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی گرفتاری کے بھی اختیارات ہیں جبکہ مظاہرین کے خلاف لاٹھی چارج۔ آنسو گیس کی بھی اجازت ہو گی۔ طاقت کا کم سے کم استمعال کیا جائیگا۔ شرپسندوں کی موجودگی یا خطرات کی اطلاع پر کارروائی کریں گے۔ پولیس کی عدم موجودگی میں جرم میں ملوث افراد کو گرفتار کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.