راولپنڈی میں ڈینگی مچھر بے قابوہوگیا،مزید62 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

راولپنڈی (آن لائن) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی مچھر قابو سے باہر ہونے لگا گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 62 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہونے سے ابتک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 1996 تک پہنچ گئی اس طرح ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 281 ہوگئی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈینگی آوٴٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاوٴن کے علاقے بن گئے اس وقت ڈینگی کے 94 مریض بینظیر بھٹو ہسپتال، 96 ہولی فیملی، 53 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور 38 فوجی فاوٴنڈیشن ہسپتال میں زیر علاج ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 33 مریض پوٹھوہار ٹاوٴن، 12 میونسپل کارپوریشن، 7 راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور 5 چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں سے لائے گئے جبکہ گوجرخان اور کہوٹہ سے بھی 1،1 مریض رپورٹ ہوا محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں ابتک منکی پاکس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا ادھر ضلعی انتظامیہ کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 3920 ایف آئی آر درج کروائی گئیں،1531 عمارتیں سر بمہر (سیل) کر کے 2697 چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ابتک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر 1 کروڑ 78 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ذرائع کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو چکی ہے

Comments are closed.