ڈی چوک پر احتجاج کی کال کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال ختم ہو گئی
راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی جانب سے ڈی چوک پر احتجاج کی کال کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال ختم ہو گئی چار روز کی ہیجانی کیفیت کے بعد پیر کے روز کاروبار زندگی معمول پر آگئے انٹرنیٹ سروس کے علاوہ جڑواں شہروں کے تمام تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز میں تدریسی و کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں جبکہ سڑکوں و شاہراہوں پر بھی رونقیں بحال ہوگئیں میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے تاہم فی الوقت میٹرو بس سروس کی سہولت صدر سے فیض آباد سٹیشن تک بحال کی گئی ہے
اطلاعات کے مطابق فیض آباد سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس بند ابھی بند رہے گی جڑواں شہروں کی طرف سے کسی بھی شر انگیزی اور ہنگامہ آرائی کے سدباب کے لئے جڑواں شہروں کے اندر اور داخلی راستوں پر لگائے گئے کنٹینرز اتوار کی سہ پہر ہی ہٹا لئے گئے تھے تاہم اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے غیر ملکی سربراہان اور مندوبین کی سکیورٹی کے لئے اسلام آباد ریڈ زون سمیت گردو نواح کے علاقوں میں غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کا داخلہ بدستور بند رہے اس مقصد کے لئے 24 گھنٹے سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی جبکہ ریڈ زون سمیت اسلام آباد کے حساس علاقوں کا کنٹرول پہلے ہی فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.