نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز سے رابطہ
اسلام آباد ( آن لائن ) نگران حکومت نے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کر دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز سے رابطہ کیا۔ ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کی گئی،آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔آئی ایم ایف نے ریلیف کیلئے حکومت کے موٴقف پر بریفنگ لی،بجلوں بلوں میں ریلیف کیلئے تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے تحریری پلان مانگ لیا،آئی ایم ایف کو تحریری پلان آج شام بھیجے جانے کا امکان ہے ۔
Comments are closed.