ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوگیا

نئی دہلی ( آن لائن )ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ،دہلی میں واقع گورنمنٹ اسکول گاندھی نگر کی ہندو ٹیچر ہیما گولاٹی کا نویں جماعت کے مسلمان طلبہ کے ساتھ تحقیر آمیز رویہ۔ہیما گولاٹی کا سکول کے مسلمان بچے کو کہنا تھا کہ آزادی کے وقت تم لوگ پاکستان کیوں نہیں گئے،

ہندوستان کی آزادی میں تم لوگوں کا کوئی کردار نہیں ٹیچر نے قرآن پاک اور خانہ کعبہ سے متعلق بھی توہین آمیز بیانات دیے۔ اس توہین آمیز رویئے پر مذکورہ طلبہ کے والدین کا ٹیچر کو نوکری سے فوری برخاست کرنے اور سخت تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی تجزیہ نگاروں کا کہناتھا کہ ایک ہفتے میں ہندوستانی تعلیمی ادارو ں میں مسلمان طلبہ سے امتیازی اور توہین آمیز سلوک کا یہ تیسرا واقعہ ہے اسکولوں میں بڑھتی انتہا پسندی کی وجہ مودی سرکار کا ووٹ کی خاطر مذہبی جذبات سے کھلواڑ ہے

Comments are closed.