پی ٹی آئی نے ہمیشہ معیشت پر کاری ضرب لگائی، شہباز شریف

اسلام آباد(آن لائن) وز یر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ معیشت پر کاری ضرب لگائی ۔ ہر کسی کو سمجھ آرہی ہے کہ معیشت کے ساتھ کون کھیل رہا ہے ۔ پاکستان کی معیشت مثبت سمت گامزن ہو چکی کسی کو اب اس ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ۔ ملک جادو ٹونوں سے نہیں انتھک محنت اور جدو جہد سے چلتا ہے۔ کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کراچی میں دہشتگردانہ میں دو چینی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے ۔ اس سے پہلے بشام واقعے پر چین نے اپنے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوے یہ پیغام دیا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے مضبوط اقدامات ہونے چاہیے۔ جب میں جون میں چین گیا تو ان کو یقین دہانی کروائی لیکن اس کے باوجود بدقسمتی سے یہ واقعہ پھر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے سفیر سے ملاقات میں افسوس کا اظہار کیا اور انہیں بتایا کہ تمام تر کاوشوں کے باوجود یہ واقعہ ہوا جس پر ہمیں شرمندگی ہے، لیکن ہمارا حوصلہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور ہم سکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ ہمارا اس حوالے عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی چینی سفیر کو تفصیلی آگاہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا ملائیشیا کے و فد کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ۔ ہلال گوشت کی برآمد میں اضافے پر بات ہونا ایک مثبت پیشرفت ہے ۔ اب ایس سی او کا اجلاس ہونے والا ہے ۔ سعودی وفد پاکستان آرہا ہے ۔ایسے موقع پر دہشتگردانہ حملہ ، وفاق پر دن رات چڑھائی کی دھمکیاں، دھرنے اور انتہائی بیہودہ گفتگو کی جا رہی ہے۔ دو ہزار چودہ میں بھی اسی طرح ڈی چوک پر دھرنا دیا انکے اسو قت کے جو ناکام عزائم تھے اآج یہ اسی کا رپلیکا ہے۔ اس وقت چبنی صدر کے دورے کے التوا سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑا تھا اس نے یہ تک نہ سوچا کہ اس ملک کی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا ہے ۔ اس سے زیادہ ملک کے مفاد کو نقصان کوئی نہیں پہنچا سکتا ان لوگوں نے ہمیشہ معیشت پر کاری ضرب لگائی ۔ یہ انکے مذموم اور ناپاک ارادے ہیں ۔ اندھے کو بھی یہ بات اب سمجھ آگئی ہے کہ معیشت کے ساتھ کون کھیل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف معائدہ ہو چکا ، مہنگائی میں کمی آگئی ، برآمدات بڑھ ر ہی ہیں ، آئی ٹی ایکسپورٹ مین اضافہ ہوا ، سٹاک مارکیٹ بہترین سطح پر آگئی ۔ یہ وہ وجوہات ہین جو انتشاری ٹولہ غم میں مبتلا ہے ۔ ان کو فکر کھا رہی ہے کہ معیشت ٹھیک ہو گئی تو پھر ہمیں کون پوچھے گا ۔ انہوں نے کہا افراتفری ، دھر نے ، شور و غل ہو گا تو کون سرمایہ کاری کرنے آئے گا ۔

اس لیے جتھے جائیں اور پولیس پر حملہ کریں، انہوں نے کہا سرمایہ کاری وہی ہوتی ہے جہاں امن اور خوشحالی ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں جلوس میں افغان شہری، سرکاری پولیس اور دیگر اہلکار موجود تھے، جہاں سے ہوائی فائرنگ کی گئی، عوام کو کسی بات کو نہ بتانا اس ملک سے زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف پرواگرام کے ذریعے معیشت کو بہتر کریں گے ۔ اس راستے میں ر کاوٹیں اور اسے سبوتاژ کر نے کی کوشش کرنا بڑی زیادتی ہو گی ۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف ایم ڈی کا شکریہ انہوں نے معیشت کے حوالے سے مثبت گفتگو کی ۔ ورلڈ بنک کے صدر نے بھی ہماری ریفارمز کو سراہایا ۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذ خائر کا دگنا ہونا بھی ایک بری کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ چئیرمین ایف بی آر اور انکی ٹیم بھی لائق لوگ ہیں ۔ بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کے دورے کے موقع پر دوارب سے زائد کے معادے ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جتھے والے فسادیوں کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے ورنہ انکے ساتھ سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اپنے دور میں انہوں نے کیا کیا انکے وہ بڑے بڑے وعدے کدھر گئے ۔ مخلوط حکومت کی ملکی معیشت کی بہتری کے لئے کی گئی کوششوں کی پوری دنیا معترف ہے ۔ انہوں نے کہا افواج پاکستان دن رات دہشتگردوں کے ء خلاف قربانیاں دے رہی ہیں ۔ آج خارجی اور اندرونی دشمن اس وقت اکٹھے ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک جادو ٹونوں سے نہیں محنت اور جدوجہد سے چلتا ہے ۔

Comments are closed.