خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، لاتوں اور مکوں کا استعمال

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی ہوگئی، اراکین نے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا۔اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی میں تلخ کلامی شروع ہوئی جو ہاتھاپائی تک پہنچ گئی۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس جاری تھا جہاں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خطاب کیا جس کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوئی۔وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کے دوران اسلام آباد سے پشاور پہنچنے کی کوشش کی اس دوران اپوزیشن ارکان نے ان پر تنقید کی۔اپوزیشن اراکین نے اسپیکر اسمبلی سے بات کرنے کیلیے وقت مانگا تھا، وقت نہ ملنے پر تلخ کلامی ہوئی اور اس کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ گتھم گتھا ہونے والے اراکین کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

Comments are closed.