راولپنڈی (آن لائن) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے ڈینگی وائرس کے مسلسل پھیلاوٴ اور ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کردی ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چونکہ ضلع راولپنڈی میں ڈینگی وائرس روز بروز خطرناک صورتحال اختیار کر رہا ہے اور ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں یومیہ بنیادوں پر مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے لئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں جس کے لئے گزشتہ سال فروری میں تشکیل دی گئی کمیٹی نے بھی سفارش کی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے پنجاب لوکل گورنمنٹ (کنٹریکٹ) رولز 2023 کی سیکشن 59-B اور پی پی آر اے رولز کے تحت ڈینگی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کے لئے فوری، موثر اور ہنگامی اقدامات کئے جائیں دریں اثنا محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 134 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس طرح رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2277 تک پہنچ گئی ہے جبکہ راولپنڈی کی مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 268 افراد زیر علاج ہیں ذرائع کے مطابق پوٹھوہار ٹاون سے 57 اور میونسپل کارپوریشن کی حدود سے 28 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سیزن میں ڈینگی وائرس سے اب تک 6 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں رواں سیزن میں کانگو وائرس کے 2 جبکہ خسرے کے 654 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.