پاک فوج نے افغان بارڈر پر جارحیت کی کوشش ناکام بنا دی

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان کی جانب سے پاک افغان باڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جانب سے جارحیت کو ناکام بنادیا گیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائر کھولا گیا۔ پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا،فائرنگ کے تبادلے کا یہ واقعہ پاک-افغان بارڈر پر اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کا کام جاری تھا

،پاکستان نے موثر کاروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،سکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا،افغان فورسز کو جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پہلے بھی کی جا چکی ہے، پاکستانی سیکورٹی فورسز اپنی علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گی،افغانستان کی طرف سے اِس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

Comments are closed.