اسلام آباد (آن لائن)ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو 3 ماہ کے لیے بند کر دی گئی ،ذرائع کے مطابق پارکو آئل ریفائنری کو شٹ ڈاوٴن کے لیے بند کیا گیا ہے ، پارکو آئل ریفائنری میں چار سال بعد شٹ ڈاوٴن کیا گیا ہے ، شٹ ڈاوٴن کے دوران ریفائنری میں مکینکل ،سول اور دیگر شعبوں کی مینٹنیس کی جائے گی ، پارکو آئل ریفائنری میں آخری بار 2020 میں شٹ ڈاوٴن کے لیے بند کیا گیا تھا
،ریفائنری ذرائع کے مطابق پارکو آئل ریفائنری انتظامیہ نے شٹ ڈاوٴن کے دوران تیل سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لیے وافر ذخیرہ کر رکھا ہے ،شٹ ڈاوٴن کے دوران تیل سپلائی چین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، پارکو آئل ریفائنری کی شٹ ڈاوٴن کے لیے وزارت پیٹرولیم اور دیگر اداروں کو پیشگی اجازت لے رکھی ہے ، متعلقہ اداروں کی اجازت کے بعد ہی شٹ ڈاوٴن کیا گیا ہے۔
Comments are closed.