فیصل آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف لفٹنینٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کے آبائی گھر گئے اور انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ وزیراعظم نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ لفٹنینٹ کرنل م محمد علی شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کر گئے تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے انہوں وزیراعظم نے کہا پاک فوج کے شہدا قوم کا فخر ہیں ۔ لفٹنینٹ کرنل محمد علی شہید نے وطن سے وفا کے عہد کی پاسداری کی ۔ وطن کی سلامتی کے لئے شہدا کی قربانیاں فراموش نہیں جائیں گی ۔ پاکستانی قوم شہدا اور ان کے اہل خانہ کی ہمیشہ مقروض رہے گی ۔ انہوں نے کہا د ہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
Comments are closed.