لاہور ( آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کے پی کے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا ہے کہ جن کی اپنی کوئی کارکردگی نہیں وہ دوسروں سے سوال کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کا عوام کو ریلیف دینے سے کوئی تعلق نہیں سولرپینل بانٹنے تو دور کی بات انکے پاس سستی روٹی تک کا مکینزم نہیں ۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کا ریلیف سے کوئی تعلق ہے نہ کسان سے اور نہ ہی سولر پینل بانٹنے سے، بھائی یہ کر کیسے لیتے ہیں آپ لوگ، کے پی حکومت کے پاس روٹی سستی کرنے کا میکنزم تک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا کسان مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہے، مریم نواز کسانوں کے لئے کسان پیکج پر عمل درآمد شروع کر چکی ہیں
، لاکھوں کسانوں کا درخواستیں دینا انکا مریم نواز پر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ٹریکٹر سکیم کے تحت ہزاروں ٹریکٹرز تقسیم کرنے جا رہے ہیں، ڈیڑھ لاکھ کسان کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں، مریم نواز نے چند ماہ میں پنجاب کے لوگوں کو سستی روٹی اور سستا آٹا فراہم کیا ہے، مریم نواز کی حکومت نے پنجاب کے لوگوں کو بجلی کے بلوں میں بھی 55 ارب کا ریلیف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز جلد پنجاب میں سولر پینل کا بھی منصوبہ لا رہی ہیں، کے پی حکومت نے بھی سولر پینل دینے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ صرف اعلان ہی رہا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے اور یونیورسٹیاں چلانے تک کے بھی فنڈز میسر نہیں، صوبے کی عوام کیلئے ان کے پاس فنڈز نہیں مگر دھرنے، جلسوں اور احتجاج کے لئے تمام مسائل میسر ہیں۔
Comments are closed.