پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ،آئینی اصلاحات پراپوزیشن جماعتوں کے متحد ہونے کی نوید سنادی

اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ،آئینی اصلاحات پراپوزیشن جماعتوں کے متحد ہونے کی نوید سنادی ،پی ٹی آئی چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کہتے ہیں کہ آئینی اصلاحات اور آزاد عدلیہ کیلئے متحد ہیں حکومتی ڈرافٹ ملنے کے بعد اگلا لائحہ عمل دیں گے۔بدھ کوپی ٹی آئی کے چیرمین اور مرکزی سیکرٹری جنرل نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ا ئینی اصلاحات پر مولانا فضل الرحمن تاریخی سٹینڈ لیکر کھڑے ہیں اور آنے والے دنوں میں قوم کو خوشخبری ملے گی

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے قوم کو بچالیا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام ارکان محفوظ ہیں اور ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سے بات اچھی ہوئی ہے انہوں نے کہاہے کہ پہلے حکومت کا ڈرافٹ آجائے پھر اس پر بات کرینگے ابھی تک حکومت نے کوئی ڈرافت نہیں دیا اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی رہنماوں سے ملاقات کی، آپ کو اعتماد میں لیا گیا جس پر بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ ہماری بھی ملاقاتیں ہوتیں رہتی ہے ہم قوم اور پارلیمان سمیت آزاد عدلیہ کیلئے ہم متحد ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا احتجاج پرامن تھا اورپرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.