چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چودہ اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان
اسلام آباد(آن لائن )چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چودہ اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس سے چینی وزیراعظم خطاب کرینگے ۔پارلیمنٹ ہاوٴس کو مشترکہ اجلاس کی تیاریوں کا حکم دے دیا گیا۔مشترکہ اجلاس میں چینی وزیراعظم کے خطاب کے علاوٴہ کوئی اور بزنس نہیں ہوگا۔
Comments are closed.