اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخواہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سی ڈی اے کے وکیل سے کہا ہے کہ آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں۔ اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں اس کو دیکھ لیں گے۔ اس طرح نہ لگے کہ آپ کسی کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔خیبرپختونخواہ ہاوٴس سیل کرنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) نے موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی کنسٹرکشن ہوئی۔
اورکچھ واجبات بھی باقی ہیں۔ 2014 میں پہلا نوٹس دیا تھا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے خیبرپختونخوا ہاوٴس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں۔ اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں اس کو دیکھ لیں گے۔ اس طرح نہ لگے کہ آپ کسی کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔ فیصلہ دے رہا ہوں آپ خیبرپختونخوا ہاوٴس ڈی سیل کریں۔ گزشتہ روز خیبرپختونخواہا?س سیل کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی،درخواست خیبرپختونخوا حکومت نے سیکرٹری ایڈمن کے ذریعے جمع کرائی تھی ،درخواست میں وزارت قانون، داخلہ، ڈی جی رینجرز، ایف ا?ئی اے، سی ڈی اے اور پولیس کو فریق بنایاگیا تھا،
درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ صوبائی حکومت کی پراپرٹی کو غیرقانونی طور پر سیل کیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ کے پی ہا?س سیل، سرکاری گاڑیاں تحویل میں لینیکا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے،خیبرپختونخواہاو?س کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔
Comments are closed.